وزیراعظم خود جا کر ہزارہ برادری کے تحفظات دور کریں، مصطفی کمال

وزیراعظم خود جا کر ہزارہ برادری کے تحفظات دور کریں، مصطفی کمال

کراچی (این این آئی) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں حالیہ دنوں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے ہزارہ برادری کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بذات خود جا کر ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کریں۔ ملک کے کسی بھی صوبے میں بسنے والے تمام پاکستانی برابر ہیں اور ریاست پاکستان کے شہری ہیں جن کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری حکومت وقت کی ہے۔ پاکستان کے خلاف بیرونی قوتیں برسر پیکار ہیں جو پاکستان میں افواج پاکستان کی قربانیوں سے قائم ہونے والے امن کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے انتشار میں بدلنا چاہتی ہیں جسے قومی ملت و یک جہتی کے زریعے ناکام بنانا ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سنے اور دہشتگردی کے پیچھے چھپے عوامل کا مکمل سد باب کر کے مستقل امن کا قیام ممکن بنائے۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی