مدینہ منورہ میں بارشوں کے بعد جھینگروں کے لشکروں نے دھاوابول دیا

مدینہ منورہ میں بارشوں کے بعد جھینگروں کے لشکروں نے دھاوابول دیا

مدینہ منورہ(این این آئی )سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ کے مختلف علاقوں پر جھینگروں کے لشکروں نے دھاوا بول دیا ہے اور سعودی حکام ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مکہ میں جھینگروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مدینہ منورہ شہر کے اطراف میں جھینگروں کی بڑی تعداد کے پائے جانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ مدینہ منورہ میونسپلٹی حکام نے کہا کہ شہر بھر میں جھینگروں سے نجات پانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں تاریخی علاقوں سمیت شہر بھر کے 107محلوں میں سپرے کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت 30سے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں اسپرے کرتی رہتی ہیں۔ بیرونی صحنوں کی صفائی کیلئے 150کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ رات کے وقت چھتریوں کو کھلا رکھا جاتا ہے نیز حرم کے اندر تمام متحرک گنبدوں کو بند کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جھینگروں کا دھاوا

مزید : علاقائی