نیکٹا جیلوں میں ڈیڑھ گنا زیادہ قیدیوں ، حد سے زائد جوڈیشل ریمانڈ پر اظہار تشویش

نیکٹا جیلوں میں ڈیڑھ گنا زیادہ قیدیوں ، حد سے زائد جوڈیشل ریمانڈ پر اظہار ...

اسلام آباد(آن لائن ) نیکٹا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ملکی جیلوں میں گنجائش سےّ ڈیڑھ گنا زیادہ قیدی بند ہیں، ان میں بڑی تعداد ایسے ملزمان کی ہے جنہیں ابھی سزا نہیں ہوئی اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی جیلوں میں گنجائش سے 57 فیصد زیادہ قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیکٹا نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے ملکی جیلوں میں 100 کی جگہ 157 قیدی بند ہیں، حد سے زیادہ جوڈیشل ریمانڈ جیلوں میں قیدیوں میں اضافے کا بڑا سبب ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ملز ما ن کو جرم ثابت ہونے سے پہلے جیل نہ بھجوانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال پر رپورٹ عدلیہ، جیل حکا م، پولیس اور بار کونسلز سے مشاورت کے بعد مرتب کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

نیکٹا رپورٹ

مزید : علاقائی