125ممالک،29بین الاقوامی ادارے بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ بن گئے

125ممالک،29بین الاقوامی ادارے بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی ) چین کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا 125 ممالک اور 29 بین الاقوامی ادارے حصہ بن گئے ، عالمی برادری اور عالمی اداروں کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں بی آر آئی کا حصہ بننا چینی قیادت کے خوشحالی اور شراکت داری کے ویڑن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ چین کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو عالمی سطح پر مختلف ممالک کے مابین تعاون اور بڑے پیمانے پر خوشحالی کے فروغ میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد بنی نوع و انسان کے لئے زندگی گزارنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر چین کے اس منصوبے کے لئے جوش اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب کچھ عناصر کی جانب سے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمراہ کن پیغامات بھی منظر عام پر آئے جن میں سے ایک پیغام یہ تھا کہ چین اس منصوبہ کے ذریعے کچھ ملکوں میں قرضوں کا جال بچھا رہا ہے تاہم اس دعوے کے برعکس عملی طور پر صورتحال بلکہ مختلف دکھائی دیتی ہے۔ دنیا بھر کے معاشی ماہرین ، پالیسی میکر اور ریسرچرز اس بات پر متفق ہیں کہ اس طرح کے بے بنیاد دعوے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ بی آر آئی کے تحت ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا گیا اور مقامی ضروریات کو پورا کیا گیا۔
بیلٹ اینڈ روڈ

مزید :

علاقائی -