کوٹ لکھپت شمالی، چھاؤنی ، گجر پور ہ میں اہلخانہ کو یرغمال بناکر 12لاکھ مالیت کے ڈاکے

کوٹ لکھپت شمالی، چھاؤنی ، گجر پور ہ میں اہلخانہ کو یرغمال بناکر 12لاکھ مالیت ...

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں مسلح ڈاکوگھر میں گھس کر غیاث اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر5لاکھ10 ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر حمید اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔گجر پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو حسیب احمد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے80ہزار روپے نقدی و زیورات،نواب ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو فیصل اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، شالیمار کے علاقے ڈاکو ارباز اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 50ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،اسلام پورہ میں مسلح ڈاکو سہیل اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر فاروق سے 90ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ سے ڈاکواصغر سے60ہزار نقدی اور موبائل فون، گڑھی شاہومیں عمران سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل فون،سرور روڈ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر رؤف سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ نشترکالونی اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور مزنگ،سمن آباد اور سبزاہ زار کے علاقے سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی