جڑانوالہ ، مضر صحت کھانا کھانے سے خاتون سمیت 4 افرادکی حالت غیر
جڑانوالہ (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ہوٹل سے مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کیخاتون سمیت چار افراد کی حالت غیر ۔ حالت نازک ہونے پر مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لیے لایا گیا ۔محکمہ فوڈ کا عملہ کی چشم پوشی ، شہربھر کے ہوٹلوں میں مضر صحت کھانے کی بھر مار۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 580گ ب کے رہائشی پرویز ولد عبدل نے اپنی فیملی بیوی فاطمہ بی بی ، بیٹی نوبہار اور بلو رابعہ کے ہمراہ شہر کے ہوٹل سے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد مذکورہ ایک ہی خاندان کی حالت غیر ہوگئی جس سے مذکورہ بالا افراد کی جان کے لالے پڑ گئے۔ جنہیں سول ہسپتال میں لایا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ فوڈ عملہ کی مبینہ ملی بھگت یا پھر چشم پوشی کا مظاہر ہ ہے کہ شہر بھر کے ہوٹلوں میں مضر صحت و ناقص کھانا کی فروخت ہورہی ہے۔ محکمہ فوڈ ان سے ملی بھگت کرکے ان کو کھلا لائسنس دیے ہوئے ہیں۔