ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کا فری آئی کیمپ کا دورہ

ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کا فری آئی کیمپ کا دورہ

پشاور ) پاکستان نیوز( پشاور‘ ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے گذشتہ روز آسیہ گیٹ میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر ٹاؤ ن ممبر شاہ زیب بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے فری آئی میڈیکل کیمپ میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں با ت چیت انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت اولین ترجیح ہے اور عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے اس موقع پرانہوں نے فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا اس موقع پر پشاور گلبہار آئیز ہسپتال کے زیر وساطت سے آسیہ گیٹ میں گورنمنٹ مڈل سکول میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں علاقہ عمائدین نے بھر پور شرکت اس دوران 620 افراد کے چیک کیاگیا جس میں 320 افراد کو عینک اور ا دویات دئیے گئے جبکہ 300 افراد کو آنکھوں کا آپریشن دیاگیا جو کہ گلبہار لائنز ہسپتال میں فری کیا جائیگا جبکہ 130 افراد کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کا مفت ٹیسٹ بھی کیاگیا اس سلسلے میں علاقہ عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم اور علاقہ ٹاؤن ممبر کا شکریہ ادا کیا اور انکی اس کاوش کو سراہا

مزید : پشاورصفحہ آخر