اسلامی جمہوریہ ایران میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،علامہ احمد روحانی
پارا چنار ) نمائندہ پاکستان (پاراچنار اسلامی جمہوریہ ایران میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ملک کے پندرہ صوبے سیلاب سے متاثر ہوگئے ہیں پاراچنار سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کیا جارہا ہے کشمیر چوک پاراچنار سمیت مختلف علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں امدادی کیمپوں میں لوگ نقد رقم اور دیگر امدادی اشیاء جمع کررہے ہیں جو سیلاب متاثرین کو بھیجے جائیں گے یہ امدادی کیمپ مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ احمد روحانی ملک سردار حسین مولانا یوسف حسین اور حاجی عابد حسین نے کہا کہ سیلاب سے ایران کے پندرہ صوبے متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ صوبوں میں شدید تباہی ہوئی ہیں جس میں جانی نقصان کے علاؤہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور املاک تباہی ہوگئے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں