مٹہ بازار میں 16اپریل کو کوئی ہڑتال نہیں ہوگی،محمد زبیر
مٹہ ( نمائندہ ) اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے کہا ہے کہ مٹہ بازار میں 16اپریل کو کوئی ہڑتال نہیں ہوگی اور اگر ہڑتال کی ضرورت پڑ گئی تو بعد میں دیگر بازاروں کیساتھ بات کرکے بعد میں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک خباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کی طرف سے کوئی ہڑتال نہیں ہوگی اور بازار کی تمام کاروبار معمول کی مطابق جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ اگر ہڑتال کرنے کی ضرورت پڑ گئی تو بعد میں دیگر بازاروں کے ذمہ داروں کیساتھ بات کرکے بعد میں دوکانداروں کی مشاورت سے ہڑتال کرینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصلہ کیا گیا کہ اب 16اپریل کو کوئی ہڑتال مٹہ بازار میں نہیں ہوگی