پی ٹی آئی اپنی منشو ر کے مطابق عوامی فلاح و بہبو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: اشتیاق ارمڑ

پی ٹی آئی اپنی منشو ر کے مطابق عوامی فلاح و بہبو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: ...

پشاور) سٹاف رپورٹر( خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات اورجنگلی حیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سطح پر ملکی تشخص کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا ہے ان کی قیادت میں صوبائی حکومت تحریک انصاف کی منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گوڈ گورننس کی قیام ، بدعنوانی ، غربت کے خاتمے ، صحت و تعلیم ، آبنوشی ، مواصلات و تعمیرات اور روز گار کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت بھر پور اقدامات ا ٹھا رہی ہے جس کے نمایاں اثرات بتدریج عوام پر عیاں ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی منشور کے مطابق عوامی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کی معیار زندگی حقیقی معنوں میں بلند ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 69کے عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ پہلے بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے چلے آرہے ہیں اور بحیثیت صوبائی وزیر وہ اپنے بھر پور تعمیری کردار ادا کرکے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل حل کر رہے ہیں ۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی ایفارسٹیشن مہم زور و شور سے جاری ہے لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ محکمہ جنگلات کے ماہرین کے مطابق درخت اگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کو تجاوازات سے پاک کرکے پھولوں کا شہر بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے معززین علاقہ اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر صوبے کی تعمیر و ترقی اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بلین ٹری کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنائیں ۔ علاقے کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے مختلف یونین کونسلوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف روٹس کی تعمیر و مرمت جلد از جلد مکمل کئے جائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر