ڈیرہ ، قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی 6 افراد گرفتار

ڈیرہ ، قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی 6 افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ پاکستان)پہاڑ پور پولیس نے کوٹ جائی میں بلیرڈکی دکان میں چھاپہ مارکر6جواری گرفتارکرکے ہزاروں روپے برآمدکرلیے‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کی ہدایت پرایس ایچ او پہاڑپور ظفرعباس نے کوٹ جائی میں بلیرڈ کی دکان میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پہاڑپورپولیس نے سمیع اللہ ،ضیاء الرحمان ،عنایت اللہ سمیت چھ جواریوں کوگرفتارکرکے ان سے کل جامعہ تلاشی پر 2360اورکل داؤمنی 1350روپے برآمدکرلیے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر