لنڈی کوتل جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل مدرسہ دستار بندی کے حوالے سے تقریب

لنڈی کوتل جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل مدرسہ دستار بندی کے حوالے سے تقریب

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل مدرسہ دستار بندی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری دیگر مہمانوں میں سجاد نشین آستانہ عالیہ اشخیل سید محمد الیاس بنوری عرف خان لالا. مولانا شعیب قادری مولانا احسان اللہ جنیدی ناظم اعلیٰ تنظیم اہلسنت والجماعت حاجی حکیم خان شینواری ناظم اسلام الدین آفریدی. ناظم مدیر آفریدی. ملک عبدالرزاق آفریدی ملک خالد خان آفریدی پاکستان تحریک انصاف لنڈی کوتل کے صدر حاجی ضرب اللہ شینواری. عدنان شینواری عظمت علی شینواری ملک حاجی مثال جان شینواری حاجی عبدالقادر آفریدی نعت خوان شبیر نعت خوان حاجی نور حبیب شینواری کے علاوہ علاقے کے عوام مشران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت دستار بندی کے موقع پر 32حافظ قرآن طلباء آور 26 طلباء کے قرآن پاک ترجمہ مکمل کرانے کے موقع پر دستار بندی کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حافظ قرآن طلباء کی خود دستار بندی کی اور ان کو اسناد بھی دی گئی دستار فضیلت کے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ آج جن حافظ قرآن طلباء کی دستار بندی ہوئی جوکہ پوری علاقے کے لئے فخر کا مقام ہیں انہوں نے کہا یہ سارا برکت پیر طریقت رہبرشریعت جناب شیخ گل صاحب کی دینی خدمات کی وجہ سے ممکن ہوئی ان کی علاقے کے لئے کی گئی خدمات صدیو تک یاد رہے گی اور ان کا مشن جاری رکھینگے انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے کے زیر سایہ خیبر پختون خواہ اور قبائلی علاقوں میں 200سے زائد دینی مدارس قائم ہے جس میں ہزاروں حافظ قرآن طلباء دینی تعلیمات حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء کرام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے دینی اسلام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہیں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کے تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ملک میں ریاست مدینہ منورہ کی طرح نظام کا فیصلہ کیا ہے موجودہ حکومت نے مدارس کے بہتری کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ قبل قدر ہے مدارس میں دینی تعلیمات کے ساتھ دنیاوی تعلیمات کا درس بھی جائے گی جوکہ خوش آئندہ اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مدارس کو سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں جوکہ افسوس کا مقام ہیں. علماء کرام اور دینی مدارس کے سربلندی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہمارے تنظیم اہلسنت والجماعت کے مدارس کامشن امن اور خوشحالی ہے اپنے پیارے ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ہمیشہ خوار اور زلیل ہونگے. پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے دستار بندی تقریب کے موقع پر ملک کے سلامتی اور علاقے کی امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر مہتمم جامعہ فاروقیہ شیخ مل خیل مولانا شعیب قادری نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر