پاک آرمی لیشمینا کی روک تھام کے لئے اقداد کر رہی ہے ، بریگیڈئیر امتیاز

پاک آرمی لیشمینا کی روک تھام کے لئے اقداد کر رہی ہے ، بریگیڈئیر امتیاز

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں لیشمینا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو میڈیا کے ذریعے حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پرسیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز نے پریس کلب ٹانک کے صدر کو سوئینر پیش کیا پریس کلب کے صدر آوردین محسود جس نے جنوبی وزیرستان میں لیشمینا کی بڑھتی ہوئی وباء کو میڈیا کے ذریعے اجا گر کیا تھا اور حکومت کی توجہ اس جانب مذکور کرائی تھی جس پر حکومت اور پاک آرمی نے مذکورہ بیماری کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی گئیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے اتوار کے روز کوٹکئی کے مقام پر منعقدہ کیمپ کے دورہ کے موقع پر پریس کلب کے صدر آور دین محسود کو ان کی بہترین خدمات اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سوئینر پیش کیا اور ان کے کردار کی تعریف کی ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر