مہمند ،صوبائی کابینہ کا اجلاس آج غلنئیمیں منعقد ہو گا
مہمند ( نمائندہ پاکستان) مہمند، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے بعد دوپہر 2 بجے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ ورکرز بھر پور شرکت کر کے نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ساجد خان مہمند نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی ورکرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بروز پیر ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی میں صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ضلع مہمند میں صحت کارڈو نوجوان روزگار سکیم افتتاح کے بعد دوپہر 2 بجے کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ ایم این اے ساجد خان مہمند نے تمام ورکرز کوجلسے میں پر جوش انداز میں شرکت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ کے جلسہ عام میں دیگر بڑے منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہیں۔