ضلع سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،مقصود علی خان

ضلع سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،مقصود علی خان

ٹہ ( نمائندہ پاکستان ) ضلعی سپورٹس وامور نوجوانان کمیٹی کے چیرمین مقصود علی خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ذمہ داروں کی طرف سے سپورٹس کو توجہ نہ دینے سے یہ ٹیلنٹ اس وقت ضائع ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنے محدود وسائل کی باوجود اس وقت سپورٹس پر ایک بہت بڑی رقم خرچ کررہی ہے اور ضلع سوات میں کھیلوں کی میدانوں کو اباد کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ضلعی حکومت اپنے محدود وسائل میں بھر پور ساتھ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات یوتھ سپورٹس فیسٹیول مٹہ میں سائیکل ریس کی مقابلے کی اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فوج کے افسران ڈی ایس پی مٹہ اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے اس سے پہلے تمام مہمانوں نے سائیکل ریس مقابلے میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر انے والے کھیلاڑیوں کیساتھ دیگر کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئی جبکہ اس سے پہلے پاک فوج کے تعاون سے مٹہ کالج چوک سے لیکر باغڈھیرئی چوک تک ہونے والے اس مقابلیمیں ضلع سوات سے 32سائیکل ریس کے کھیلاڑیوں نے مقابلے میں حصہ لیا جس میں افتاب نے پہلے حماد نے دوسرے اور علی احمد نے تیسرے پوزیشن حاصل کرکے مقابلہ جیت لیا مقابلے کی اختتام پر ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چیرمین مقصود علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل دل کھول سپورٹس میں حصہ لیں اور ضلع سوات میں کھیلوں کی میدانوں کو اباد کرانے کیلئے ضلعی حکومت کی اس کوشش کا کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ سوات اگر صوبائی حکومت کی لیول پر نوجوان کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اٹھائے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سوات کی کھیلاڑی مختلف کھیلوں میں ملکی سطح پر بھی اور ملک سے باہر بھی سوات کی نام کو روشن کرینگے اس موقع پر انہوں نے سائیکل ریس کی موقع پر بھر تعاون کرنے پر پاک فوج مٹہ پولیس اور دیگر ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا

B

مزید : پشاورصفحہ آخر