اساتذہ کی بے توقیری برداشت نہیں کریں گے ،امجد علی

اساتذہ کی بے توقیری برداشت نہیں کریں گے ،امجد علی

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) اساتذہ کی بے توقیری برداشت نہیں کریں گے ۔گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کو بدنام کرکے نجکاری کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ ملاکنڈ کے صدر امجد علی ،سیکرٹری محمد سلیم اور پریس سیکرٹری حسین احمد نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشیر تعلیم نے اساتذہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے استاد دشمنی کا ثبوت دے کر اساتذہ کومایوس کیا ہے ۔اساتذہ معماران قوم ہیں اور مشیر تعلیم اساتذہ کو اس طرح ذلیل کرکے معاشرے کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔ایک طرف داخلہ مہم چلا کرسرکاری سکولوں کی خوبیاں بیان کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو نااہل قرار دے رہے ہیں ۔ہمیں وزیر تعلیم نہیں بلکہ وزیروں کو تعلیم کی ضرورت ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر