وفاقی وزیر مذہبی امور اور سیکرٹری میاں مشتاق احمد حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وفاقی وزیر مذہبی امور اور سیکرٹری میاں مشتاق احمد حج کی تیاریوں کا جائزہ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد حج2019ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج سعودیہ روانہ ہوں گے،وفاقی وزیر اسلام آباد سے جبکہ وفاقی سیکرٹری لاہور سے جائیں گے ،وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری سعودیہ کے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور حج2019ء کے لیے حاصل کی گئی عمارتوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

روانہ

مزید : پشاورصفحہ آخر