وزیراعظم کی انتقامی ذہنیت نے انتشار کی فضا پیدا کر رکھی ہے، نثار کھوڑو

وزیراعظم کی انتقامی ذہنیت نے انتشار کی فضا پیدا کر رکھی ہے، نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی انتقامی ذہنیت نے ملک کے اندر انتشار کی فضا پیدا کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ خود ماحول خراب کیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان فوجی عدالتوں میں توسیع کے متعلق قانون سازی میں سنجیدہ نہیں ہیں، پارلیامنٹ میں قانون سازی کے متعلق وفاقی حکومت نے جو بیج بویا ہے تو نتیجا بھی وہی ملے گا۔ لاڑکانہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مھنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام اس حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں اس لئے حکومت کو مزید نہیں رہنا چاہیئے ورنہ جلد چاروں صوبوں میں گو عمران گو کے نعرے لگنا شروع ہوجائینگے، وزیراعظم کو آئین، صوبوں اور عوام کا کوئی قدر نہیں ہے، عمران خان مودی کا یار ہے اور مودی کا یار پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا، آمر پرویز مشرف کے ریفرینڈم کا حامی اب مودی کے انتخابی مھم کا ایجنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ،شوکت خانم، عمران خان کی دو بہنوں، علیمہ باجی، سعدیہ نیازی، جھانگیر ترین سمیت دیگر کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے ایمنسٹی اسکیم لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی سرکار غربت نہیں غریب مٹایو کی پالیسی پر چل رہی ہے، ملک کی معاشی پالیسی عوام کے معاشی قتل اور داخلہ پالیسی انتقام پر چل رہی ہے، ملک پر اب آمریت کو لباس اوڑھا کر مسلط کرنے کی باتیں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو ختم کرکے صدارتی نظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کے صدرعارف علوی خود کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے ہی وزیراعظم کو نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے چھیڑ چھاڑ غداری ہوگی اور آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہونگے۔ آئین کا خاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور پیپلز پارٹی آئین کا ھر موڑ پر تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کی بربادی کردی ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ویزن صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اس لئے اب قوم بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے اور ہم ملک کو بھتری کی طرف لے جانے کے لئے فی الحال روکھی سوکھی کھائینگے مگر بلاول بھٹو کو لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے جعلی طریقے سے حاصل مینڈیٹ کو پی ٹی آئی نے اپنی طرف منتقل کردیا ہے اس لئے ایم کیو ایم وہ غصہ سندھ اور سندھ حکومت پر نکال رہی ہے۔ ایم کیو ایم کو وفاق سے کچھ نہیں ملنے والہ ہے اس لئے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صوبے میں مزید بھتری کے لئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں بھتری کے لئے ریفارمز لائے جارہے ہیں تاکہ حکومت اور پولیسنگ میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہو۔

مزید :

صفحہ اول -