گوادرانویسٹمنٹ کانفرنس گوادر نئے پاکستا ن کی بنیاد بنے گا !

گوادرانویسٹمنٹ کانفرنس گوادر نئے پاکستا ن کی بنیاد بنے گا !

دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کے دوسرے دن گوادرانوسٹمنٹ کا انعقاد صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان عثمان مجیب شامی ،ماہر گوادر بریگیڈےئر نادر میر، ہمایوں انور ملک ،بی ٹی این کے چےئرمین طارق منیر، IBLکے چےئرمین میجر(ر)محمد سعید راجپوت، صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان میجر (ر) محمد رفیق حسرت، چےئرمین الخدمت گروپ ڈی ایچ اے میاں طلعت احمد،جی بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل باسط محمود ملک، ڈاکٹر ثانیہ چودھری، صدر سندھ جی بی ڈی اے نعیم خان،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا خطاب، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری کے لیے خوبصورت کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے ،ایسی ایکسپو اور کانفرنس کا انعقاد جاری رہنا چاہیے ہماری حکومت ایسے اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہے،سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے ،گوادر گیم چینجر ثابت ہو گا،میں انوسٹمنٹ کانفرنس میں آنے والی تجاویز کو وزیر اعظم پاکستان تک پہنچاؤں گا،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا اعلان، صوبائی وزیر نے گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء میں یادگاری شیلڈیں بھی تقسیم کیں ،ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ پاکستان عثمان مجیب شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ پاکستان ایکسپو اور گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے ،ایسے ایونٹ روزنامہ پاکستان کی حسین روایت ہے انشاء اللہ آئندہ بھی کراتے رہیں گے،بی ٹی این کے چےئرمین طارق منیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوادر میں بلڈرز اور ڈویلپرز کو درپیش مسائل کے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پاکستان کی قسمت بدلے گا وزیر اعظم کو توجہ دینا ہو گی،ماہر گوادر بریگیڈےئر نادر میر نے خطاب کرتے ہوئے کہ گوادر پاکستان کے لیے اللہ کا انمول تحفہ ہے ،جی بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل باسط محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں کامیاب ایکسپو کا انعقاد روزنامہ پاکستان کا کریڈٹ ہے، GBDA روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے ،گوادر میں رہائشی، کمرشل،انڈسٹری سب کچھ ہے وہاں سیرو تفریح کے لیے بھی جایا جا سکتا ہے، کرنل ہمایوں انور ملک نے خطاب کرتے ہوئے گوادر کی تاریخ سے حاضرین کو اگاہ کیا،پاکستان بننے سے پہلے سے لے کر آج تک کے حالات پر روشنی ڈالی ،کرنل ہمایوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل گوادر سے وابستہ ہے پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، اچھے دن آنے والے ہیں، کانفرنس سے ڈاکٹر مرتضیٰ مغل (صدر اکانومی واچ)، ثانیہ چودھری، میجر (ر) محمد رفیق حسرت،میاں طلعت احمد نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ایڈیشن 1