دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح

دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی: میاں اسلم اقبال

دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے ساتھ فیتہ کاٹ کر کیا،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان ،عظمت چودھری، علی مجیب شامی،شہزادہ علی ذو القرنین ،میاں اشفاق انجم بھی موجود تھے، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،روزنامہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کے بحران کے حل اور گوادر کے حوالے سے اگاہی کے لیے منعقد ہونے والی گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس قسم کی ایکسپو سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بہتر ہو گا بلکہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ آج ملکی اکانومی جمود کا شکار ہے اس کی تفصیل بتانا چاہوں گا،گزشتہ حکومتوں نے 24ہزار ارب روپے قرضہ لیا تما م ادارے گروی رکھ دئیے گئے ہمیں الزام دینے سے پہلے جائزہ لیا جائے ان حالات کا ذمہ دار کون ہے ،روزنامہ پاکستان کی پراپرٹی ایکسپو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ایسی ایکسپو ہوتی رہنا چاہیے ،مجیب الرحمن شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل سب کے سامنے ہیں اس وقت معیشت بحران کا شکار ہے اس سے حکومت بھی بخوبی اگاہ ہے وزیر اعظم عمران خان اخلاص سے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ،50لاکھ گھر بنانے کا اعلان بھی اسی تسلسل کی کڑی ہے،ہاؤسنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ،ایمنسٹی سکیم دوبارہ آ رہی ہے جو پہلے فائدہ نہیں اٹھا سکے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے،،پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کو بھر پور سہولیات دینے کی ضرورت ہے ،پراپرٹی کا کاروبار ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1