غیر ملکی سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں: سینئر صوبائی وزیر

غیر ملکی سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ...

پشاور ) سٹاف رپورٹر( خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت ، ثقافت و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار خیر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ صرف قطر کے ایک سرمایہ کمپنی نے صوبے میں سیاحت کے شعبے میں 100ملین ڈالر کے چار پراجیکٹ شروع کرنے کے پیشکش کی ہے ا سکے علاوہ دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کیا جائے گا ۔ سیاحت کے شعبے پر توجہ دینے سے صوبے سے بے روزگار کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے صوبے انڈسٹریل زون کیطرح گیارہ مربوط سیاحتی زونز بنائے جائیں گے جہاں سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔ سیاحتی زونز کے لئے اپنے قوانین ہوں گے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں تاہم ان کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے صوبائی حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول