کرک،دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ‘5 زخمی

کرک،دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ‘5 زخمی

کرک ( بیورورپورٹ) تخت نصرتی کے نواحی علاقہ چھتہ بانڈہ میں ہینڈ گرینڈ پھٹنے سے 1 بچہ جاں بحق، پانچ دیگر بچے زخمی ہو گئے وقوعہ کے مطابق چھتہ بانڈہ میں مبینہ طور پر بچے ہینڈ گرینڈ سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ہینڈ گرینڈ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں احمد ولد نور شاہ جان عمر 4سال جابحق اور پانچ بچے عمیر ولد زاہد نور عمر7 سال، محمد ولد نور شاہجہان عمر5سال ،ارسلان ولد مفتی محمود عمر 4 سال ، سنوریس ولد بخت جمال عمر 8 سال اورنور اللہ ولد اصل خان عمر 8سال ز خمی چکے ہیں پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا دیا ۔ زخمیوں کی حالت خطرے باہر بتائی گئی ہے۔ ورثاء نے سر دست کسی پر دعویداری نہیں کی ہے۔مقتول بچے احمد کے والد نور شاہ جہان کی مدعیت میں مقدمہ علت 153 کے تحت تھانہ یعقوب خان شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او کرک نے ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرشید خان کو بھی معاملے کی اصلیت اور اصل حقائق معلوم کرنے کے ہدایات جاری کر دئے۔ جبکہ ڈی پی او کرک نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او تفتیشی افسر کو معاملے کے تہہ تک پہنچنے اور اصل حقائق کو منظر عام پر لانے اور باریک بینی سے تفتیش کی ہدایات بھی جاری کیئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچوں ارسلان اور نور اللہ کا تعلق بنوچی خاندان سے ہے جن کا مرواتان خاندان سے سابقہ دشمنی بھی چلی آرہی ہے مگر جاں بحق بچے کے خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

مزید : صفحہ اول