عمران خان سرکار آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

عمران خان سرکار آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزرا کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سرکار آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔ وزرا کی آج کی پریس کانفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ خان صاحب احتساب کرنا ہے تو پہلے اپنے گھر سے شروع کریں۔ اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سلیکٹ وزیراعظم سیاستدانوں اور سیاست کو بدنام کرنے کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں۔ عمران خان کے احتساب کا حشر بھی سیف الرحمان اور مشرف کے احتساب جیسا ہوگا۔ جب حکومت کو کہیں ناکامی ہوتی ہے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات کی بوچھاڑ کر لیتی ہے۔ سارا معاملہ 18 ویں ترمیم اور صوبوں سے حقوق چھینے کا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ صدر زرداری نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کر رہے ہیں۔ پی پی قیادت ہمیشہ جھوٹے مقدمات سے بری ہو کر سرخرو ہو ئی اب بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی طاقت پر یقین ہے ان کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر