’’رپورٹرز کا کردار شخصیات کی نظر میں‘‘ سیمینار کل ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی رپورٹرز فورم کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’رپورٹرز کا کردار شخصیات کی نظر میں‘‘ کل شام 6بجے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ہوگا۔ اس سلسلے میں کراچی رپورٹرز فورم کے عہدہ داروں ، مجلس عاملہ و مشاورتی کمیٹی کی مشترکہ اجلاس گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں ہوا۔اجلاس میں منگل کواسکاؤٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہونے سیمینار کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔سیمینار کی صدارت کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران کریں گے جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر اطلاعات، قانون واینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہوں گے۔سیمینار سے ماہر تعلیم پیرزادہ قاسم ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس وجیہہ الدین، بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین، کرکٹر جاوید میاں داد، سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس، اعلیٰ پولیس افسران و ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر، نامور سماجی فلاحی شخصیت صارم برنی، اسپورٹس مین و رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ، سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ، صحافتی شخصیات مختار عاقل، جی ایم جمالی ، ارمان صابر، احمد ملک، فہیم صدیقی، ایوب جان سرہندی اور دیگر خطاب کرینگے۔