پنشن اور بقایا جات سے محروم بلدیہ ملازمین کے گھروں میں فاقے

پنشن اور بقایا جات سے محروم بلدیہ ملازمین کے گھروں میں فاقے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پنشن اور بقایا جات سے محروم بلدیہ ملازمین کے گھروں میں فاقے،کے ایم سی کے ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو دردر کی ٹھوکروں پر چھوڑ دیا‘ غریب ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں،اپنی پوری زندگیاں بلدیاتی اداروں کو دیدیں آج اپنے حق کیلئے دربدر ہورہے ہیں‘ ریٹائرڈبلدیہ ملامین کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ غربی، وسطی ودیگر بلدیات کے ریٹائرڈ ملازمین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی پوری زندگیاں بلدیاتی اداروں کو دیدیں، آج اپنے حق کیلئے دربدر ہورہے ہیں ساری عمر شہر کو صاف ستھراء بنانے کیلئے محنت کی لیکن آج ہمارے جائز واجبات دینے کیلئے ہم دردر کو ٹھوکروں پر چھوڑدیا گیا ہے ، ہم اپنے متعلقہ ضلعی بلدیہ سے بلدیہ عظمیٰ فائل جاتی ہے تو اپنا کمیشن بنانے کیلئے ویلفیئرڈپارٹمنٹ بے جا اعتراضات لگادیتا ہے تا کہ ان پڑھ لوگ دردر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ایجنٹ مافیا کے ہاتھوں مجبور ہوجائیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایسٹر کی آمد ہے لیکن بقایات جات ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ایسٹر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو کے ایم سی ہیڈآفس کے سامنے خود کو آگ لگالیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر