سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں آج ہیڈ سندھنائی پر ہڑتالی کیمپ کے قیام کا اعلان

سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں آج ہیڈ سندھنائی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر) سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مطالبات پورے نہ ہونے پر آج ضلع خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گااور احتجاجی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں صوبائی صدر عامر ندیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پٹرول الاونس کی فراہمی، سنیارٹی لسٹ اور بی ٹیک کی بنیاد پر سب انجینئرز کی گریڈ17میں ترقی دینے کے مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج و ہڑتالی کمیپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کے تحت صوبہ بھر کے تمام انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں آج سے دو روزہ قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی جائے گی۔ ہیڈ سدھانئی کے مقام پر بھی ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ دریں اثناء سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب (سیوا) کے صدر عامر ندیم ، جنرل سیکریٹری رانا طیب، سینئر نائب صدر نعمان احمد ٹیپو، سیکریٹری انفارمیشن محمد علی کے مطابق آج 15اپریل بروز سوموار کو مطالبات کے حق میں ہیڈ سدھنائی عبد الحکیم پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔