ملک بھرمیں ریلوے کی کمرشل اور رہائشی اراضی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

ملک بھرمیں ریلوے کی کمرشل اور رہائشی اراضی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ریلوے کی کمرشل اوررہائشی اراضی کی نشاندہی کرکے مفصل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت۔(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کے حکم پرمحکمہ ریلوے نے اپنی زمین کوقبضہ مافیاسے واگزارکرواکراستعمال میں لانے اورمحکمہ کی آمدن بڑھانے کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے تمام ڈویژنل ریلوے سپرنٹنڈنٹس اوراسٹیشن ماسٹرزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریلوے کی کمرشل اوررہائشی اراضی کی نشاندہی کرکے مفصل رپورٹس روانہ کریں تاکہ متعلقہ اراضی پرپلازے اوررہائشی سکیمیں تیارکرکے کرایے پردے کرریلوے کی آمدن میں اضافہ کیاجاسکے حکومتی احکامات پررحیم یارخان ضلع کے ریلوے حکام نے عملدرآمدکرتے ہوئے فہرستیں مرتب کرناشروع کردی ہیں۔

ریلوے اراضی

مزید : ملتان صفحہ آخر