پیمرا نے اوپن یونیورسٹی کو ٹی وی چینل لائسنس کی منظوری دیدی

پیمرا نے اوپن یونیورسٹی کو ٹی وی چینل لائسنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی)پیمرا(نے چیر مین ٗ محمد سلیم بیگ کے زیر صدارت منعقدہ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

اجلاس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کوٹی وی چینل لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پیمرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعہ تعلیم کے فروغ کا یہ اقدام شرح خواندگی کے اضافے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے" ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل" قائم کرنے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کے مطابق پیمرا کو لائسنس کی فیس کی ادائیگی جیسے دیگر قانونی تقاضوں کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 14لاکھ سے زائد طلبہ کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے 'ویب ٹی وی' کی سہولت پہلے ہی شروع کررکھی ہے۔ ٗ جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے جس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے ٗ علاوہ ازیں یونیورسٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کے اوقات اور اسٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر