کٹھ پتلی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،امیرمقام
پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت ملک میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے ،لیگی رہنماشیراز صافی کا پشاور جیسے شہر میں دن دیہاڑے قتل لمحہ فکریہ ہے ،قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قراروقعی سزا دی جائے ۔(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہمارے حکومت نے فاٹا کو جس مقصد کے لئے خیبر پختونخوا میں ضم کیا موجود حکومت اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہیں ،فاٹا میں جلسے اور میٹنگ کرنے سے تبدیلی نہیں آئے گی عملی کام کی ضرورت ہے، عمران نیازی ہر کام کو وراثت پر ڈال کر اپنی نالائقی چھپا نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،نالائق حکمرانوں کو جو چیزیں وراثت میں ملی تھی وہ اس طرح رکھ قائم کرلیتے،مہمند میں موجودہ سڑکیں بھی ہمارے دور کی نشانی ہے موجودہ حکومت یہاں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند میں لیگی رہنما شیراز صافی کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران نیازی نے الیکشن میں جو وعدے عوام سے کیئے تھے ایک بھی پورا نہیں کیا اور نہ ان میں پورے کرنے کی اہلیت ہے انجینئر امیر مقام نے پریس کلب کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں واجد مہمند کے گھر جاکر ان کی اہلخانہ سے انکے وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لیگی راہنماں ذر خان صافی کے گھر پر پارٹی کارکنان سے بھی ملیں۔