مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے فرانس میں کھیلا جائیگا

مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے فرانس میں کھیلا جائیگا

مناکو (یواین پی)مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 113واں ایڈیشن 15 اپریل سے 21اپریل تک فرانس کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ کے لئے 68 کروڑ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 15 اپریل سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی