قومی والی بال چمپئن شپ آج سے لاہورمیں شروع ہوگی

قومی والی بال چمپئن شپ آج سے لاہورمیں شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی والی بال چمپئن شپ (آج) پیر سے لاہور میں شروع ہوگی۔چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جرنل(ر) سید عارف حسن کریں گے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوری، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ 21 اپریل تک جاری رہے گی۔

اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی