عالمی جونیئر کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا ، باسط علی

عالمی جونیئر کپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا ، باسط علی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے 38 ویں ہائر ایجو کیشن کمیشن آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ٹینس چیمپین شپ جیت لی۔ ایونٹ اتوار کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔ چیمپیئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے لمز لاہور کو 2-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے یونیورسٹی آف پشاور کو 2-0سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکسان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ۔ اس موقع مہمان خصوصی صدر ٹینس فیڈریشن پاکستان سلیم سیف اللہ نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اکیڈمک ایئر یونیورسٹی اسلام آباد ریٹارڈایئر وائس مارشل طارق متین،بھی موجود تھے، محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ ای سی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ،ڈائریکٹر سپورٹس یئر یونیورسٹی و آرگنائزر سیکرٹری چیمپین شپ حامد محمود موجود تھے۔ایئر یونیورسٹی اسلام آباد ہائیر ایجو کیشن کمیشن ٹینس چیمپین شپ 2019 کی میزبان تھی چیمپین شپ میں پاکستان بھر سے 19 یونیورسڑیز نے شرکت کی ، ان میں اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد،ایئر یونیورسٹی اسلام آباد،لمز یونیورسٹی آف لاہورپنجاب،یونیورسٹی لاہور، سینٹرل پنجاب یونیورسٹی لاہور،سپیرئیر یونیورسٹی لاہور, قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد،کامسیٹس یونیورستی اسلام آباد،زرعی یونیورسٹی راولپنڈی،یو ای ٹی پشاور،زرعی یونیورسٹی پشاور،آئی بی اے کراچی،یونیورسٹی آف اینمل سائنسز،ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی