کچہ میں گرینڈ آپریشن ، بھاری مشینری سے جنگل کا صفایا ،ڈاکوؤں کی کمین گاہیں ، نذر آتش، نوگو ایریا ختم

کچہ میں گرینڈ آپریشن ، بھاری مشینری سے جنگل کا صفایا ،ڈاکوؤں کی کمین گاہیں ، ...

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)اغواء برائے تاوان‘ قتل ‘ڈکیتی رہزنی سمیت سنگین جرائم میں ملوث چھوٹو گینگ کی باقیات کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یارخان اور راجن پور پولیس نے کچہ کے دریائی علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں ایکڑ پرمحیط جنگل پر اپنا قبضہ جما لیاہے‘ بھاری مشینری کیساتھ جنگل کومسمار کرنے کا عمل جاری ہے ‘درجنوں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا کر جلانے کے بعد پولیس نے دریا کے پار بھی اپنے مورچے قائم کر کے نو گو ایریا (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کوختم کر دیاگیا ہے ‘ شہر کی طرح کچہ کے علاقوں میں بھی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ‘ڈی پی اورحیم یارخان عمر فاروق سلامت کی قیادت میں پولیس کو کامیابیاں ملی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل پولیس صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے گزشتہ روز کچہ کے دریائی علاقہ میں صحافیوں کو دورہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ عمر فاروق مزاری کے علاقہ میں بیس کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر پولیس کے جوان بھاری اسلحہ کیساتھ چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کے سب سے بڑے جتھے لٹھانی ، عمرانی ، بکھرانی گینگز کا محاصرہ کر کے ان کی کمین گاہوں پر بھرپور فائرنگ کی ،گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو دریاپارفرار ہو چکے ہیں، پولیس فائرنگ سے ڈاکوؤں کے ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں موجود سامان کو آگ لگا کر جلاد یا گیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ان علاقوں میں زمینداروں سے ڈاکو گندم کی فصل اٹھانے کیلئے بھتہ وصول کرتے تھے جبکہ اپر پنجاب سے آنیوالی ہارویسٹر کے ٹائر تک بریسٹ کیے جاتے تھے ، ان علاقوں میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے پولیس نے آپریشن کا آغاز کیا تو ڈاکوؤں کیساتھ بھرپور فائرنگ کا مقابلہ کیا گیا پولیس نے ڈاکوؤں پر چڑھائی کی تو ڈاکو فرار ہو گئے ، ان علاقوں میں چھ سے زائد کچہ دریاکے علاقے موجود ہیں جن پر ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا کر ان پرقبضہ کیا گیا ہے ، ایک سوال کے جواب نے اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہاکہ موجودہ جنگل کی جگہ ملکیتی ہے جس کے مالکان کو بار بار جنگل ختم کرنے کیلئے کہا گیا مگر وہ اپنی زمینیں آباد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ،پولیس اپنی مدد آپ کے تحت ان علاقوں میں ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے عملی کردارادا کر تے ہوئے بھاری مشینری کیساتھ جنگل کا مکمل طور پر صفایاکررہی ہے انشاء اﷲ جرائم پیشہ عناصر کی باقیات کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ۔

کچہ آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر