مضبوط ‘ ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے ‘ ذوالفقار علی کھوسہ

مضبوط ‘ ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے ‘ ذوالفقار علی کھوسہ

ڈیرہ غازی خان ( سٹی رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں معززین شہر ،قبائلی مقدمین اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے قوم کی نظریں حکومت وقت کی جانب ہیں کہ مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سے بڑی توقعات ہیں نوجوان ہمارا مستقبل ہیں نوجوان تعلیم خصوصاً ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کریں یہ وقت کی ضرورت ہے علم و ہنر ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے ڈیرہ غازی خان کے نوجوانوں کے لئے تعلیمی بورڈ ،غازی میڈیکل کالج ،غازی یونیورسٹی ،ٹیکنالوجی کالج اور سینکڑوں تعلیمی ادارے ہمارے دور کی یادگار ہیں ۔

ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر