پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر عوام کو خوابوں کی الٹ تعبیر ملی ‘ احمد یار ہنجرا

پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر عوام کو خوابوں کی الٹ تعبیر ملی ‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عوام کو روشن اور سنہرے مستقبل کے خواب دکھا کر ووٹ لینے والی پی ٹی آئی حکومت نے عوا م کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، وعدے اور خواب محض دکھاوے کی کاروائی تھی، لوگوں کو انکے خوابوں کی الٹی تعبیر ملی،اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قیمتوں نے آسمان کو چھو لیا،عوام کے دکھ درد اور پریشانیوں سے بخوبی آگاہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ہیں، اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تو عوام کو ماضی کے حکمرانوں کی چیرہ دستیوں سے نجات دلانے کے وعدے پر برسرِ اقدار آئی تھی اور اسی بناء پر لوگوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ کر لی تھیں کی ماضی میں ان کے ساتھ جو زیادتیاں کی جاتی رہی تھیں اس کا ازالہ کیا جائے گا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعدعوا م کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کے جو دعوے تھے وہ صرف طفل تسلیاں تھیں، انہوں نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عوام کو روشن اور سنہرے مستقبل کے خواب دکھا کر ووٹ تو لے لئے گئے لیکن اس کے بدلے میں نہ تو ان کا حال سدھارنے کی کوئی ٹھوس کوشش کی گئی اور نہ ہی ان کے مستقبل کو روشن بنانے کی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی، عوام آج بھی مہنگائی کی دلدل میں پھنسے اور دھنسے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جس کے بارے میں پی ٹی آئی کا برسرِ اقتدار آنے سے قبل خیال تھا کہ اس سے رجوع نہیں کیا جائے گا اس کی شرائط پوری کرنے کے لئے بلا سوچے سمجھے روپے کی قدر میں کمی، گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کر دیاگیاجسکی وجہ سے اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قیمتوں نے آسمان کو چھو لیاہے،انہوں نے کہا کہ اقتدار ہنجراء خاندان کی منزل نہیں،بلکہ عوام کی خدمت ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراء خاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی ۔

احمد یارہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر