ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا نظام بہتر، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا نظام بہتر، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائے‘ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری کے ساتھ دیگرمحکموں کی کارکردگی پربھی توجہ دی جائے‘ نہری پانی کے حوالے سے کسانوں کودرپیش مسائل ومشکلات سے نجات دلانے کے لیے ترجیحی اقدامات اٹھائیں ‘ عوام کوحقوق کی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

فراہمی یقینی بنائی جائے۔کمشنربہاولپورڈویژن نےئراقبال سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نہری پانی کے مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں جس کوبہتربنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کوپریشانی سے چھٹکارہ ملے‘ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہئیں ‘ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کانظام بھی بہتربنایاجائے تاکہ کروڑوں روپے مالیتی ترقیاتی کام غفلت یالاپرواہی کی نذرنہ ہوں‘ انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کے محکموں کاچیک اینڈبیلنس بہترکیاجائے اورحکومتی پالیسیوں کے مطابق بہتری کے سفرپرگامزن ہوں تاکہ عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآسکیں ‘ اس موقع پرکمشنربہاولپورڈویژن نےئراقبال نے کہاکہ محکموں کی کارکردگی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی امور کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کسی بھی محکمہ کے افسرکی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ نہری پانی کامسئلہ حل کیاجارہاہے ‘ اس موقع پرچوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل‘ چوہدری نصیروڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید : ملتان صفحہ آخر