موجودہ منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ ذیشان گورمانی

موجودہ منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ ذیشان گورمانی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ خدمت خلق کا مشن انہیں وراثت میں ملا ہے،ا ن کامشن عوام اور انسانیت کی خدمت ہے، خدمت کیلئے کرسی کا محتاج نہیں،حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ تر ترقیاتی کام ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور حلقہ کی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

عوام ہیں، اپنی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ اپنی ذات کی نفی کر کے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ہمارا 5 سالہ دور جس کو دھرنوں اور سازشوں نے گھیرے رکھا تھامگر اس کے باوجود حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ تر ترقیاتی کا مجن میں قصبہ گجرات میں گرلز ڈگری کالج اور سنانواں میں بوائزڈگری کالج جبکہ گرلز ڈگری کالج جو کہ غیر موزوں جگہ پر منظورہواتھا اس کی عمارت تبدیل کراکے موزوں جگہ پرشفٹ کرانے والا کارنامہ سنانواں کی عوام زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے،70 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کی تعمیرومرمت 25کلومیٹر نئی کارپٹ روڈ کی تعمیراوردریائی کٹاؤ سے بچانے کیلئے 3سپر بند ان کے دوراقتدار اور خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ ایک حلقہ میں بیک وقت 2ڈگری کالجزکی منظوری اور تکمیل پورے پنجاب میں کہیں مثال نہیں ملتی، انہوں نے اپنے حلقہ کو حقیقی معنوں میں روڈ ماڈل بنایاتھاجبکہ موجودہ منتخب نمائندے کئی ماہ گزرنے کے باوجود حلقہ میں ایک اینٹ تک نہ لگا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر