صوبہ بھرمیں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکے احکامات جاری

صوبہ بھرمیں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکے احکامات جاری

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت کے حکم پرگرجا گھروں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حکم پررحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں پر سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈی پی اوز‘ ڈی سیزکو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ‘ اور متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں واقع گرجا گھروں پر گشت بھی کریں۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر