دنیامیں مقام حاصل کرنے کیلئے سینئرزکااحترام ضروری ہے:عبدالرحمان

دنیامیں مقام حاصل کرنے کیلئے سینئرزکااحترام ضروری ہے:عبدالرحمان

لاہور(فلم رپورٹر) گزشتہ دنوں الحمرا ہال میں شاہد ہ منی کے اعزاز میں پروگرام منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے نامور فنکاروں کے ساتھ انٹرنیشنل گلوگارسٹینو نیشن نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں سماجی ،سیاسی ،اداکاروں ،اور عوام کا بے حد ہجوم دیکھنے کوآیا۔اداکار ہ میگھا،ماہ نور،توقیرناصر،ڈریس ڈائیزینربی جی ،سلامت علی خا ن ،نیامت علی خان ،سینئرڈائریکٹر،پروڈویسر،اوردیگر موجود تھے۔ میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی اس تقریب میں نوجوان فنکار عبدالرحمن اورمومی شیخ نے بھی شرکت کی ۔عبدالرحمن نے سینئرفنکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ وہ سینئراداکار وں کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لئے اپنے سینئر سے کچھ سیکھنے کے لئے ان کی عزت لازمی ہے ۔ ننھے فنکار کاکہنا تھا کہ وہ سینئر اداکار توقیرناصر کے بہت زیادہ فین ہیں کیونکہ وہ ایک منجھے ہوئے اداکارہیں ان کی اداکاری کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید : کلچر