مریض کی عیادت کیلئے آئے شخص کو روکنے پر نشتر ہسپتال میں ہنگامہ آرائی

مریض کی عیادت کیلئے آئے شخص کو روکنے پر نشتر ہسپتال میں ہنگامہ آرائی

ملتان(خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال میں وارڈ کے اندر جانے سے روکنے پر مریض کی عیادت کے لئے آئے شخص کی ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،کھڑکی کا شیشہ توڑ کر گارڈ پر حملہ،ڈیوٹی پر موجود گارڈ لہولہان،چیف سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار،تفصیل کے مطابق ہفتہ کے روز نقشبند(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کالونی کے رہائشی دلاور نامی شخص نے مریضہ کی عیادت کے لئے وارڈ نمبر پانچ میں جانے کی کوشش کی جسے ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈ شاہد نے روکا اور بتایا کہ وارڈ میں راونڈ ہو رہا راونڈ کے بعد اندر جانیکی اجازت ہو گی،گارڈ کی جانب سے روکے جانے پر دلاور طیش میں آ گیا اور وارڈ کی بیرونی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر گارڈ پر حملہ کر دیا،جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ شاہد کی ہاتھوں کی انگلیاں شدید زخمی ہو گئیں،بعدازاں اطلاع ملنے پر چیف سکیورٹی افسر کیپٹن ریٹائرڈ صباحت شیر خان دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزم دلاور کو پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر