اپنے سے سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھتی ہوں :نیلم منیر خان
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا ہے کہ سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے جو شائد میں کسی اداکاری کی اکیڈمی سے بھی نہیں سیکھ سکتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام فنکاروں کا تجربہ 30سے 40سال کا ہے اور یہ اپنے اندر خود ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں اور میں نے ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے جو سکھ سیکھا اس کو میں زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے سینئرز کی تہہ دل کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسی جونیئر پر نظر عنایت کی ۔