موسم گرما کیلئے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق آج سے ہوگا

موسم گرما کیلئے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق آج سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)موسم گرما کے لئے ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق آج ( پیر) سے ہوگا ۔ترجمان کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل میں 11ٹرینوں کو نئے سٹاپ دئیے گئے جبکہ 4ٹرینوں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے سٹاپ ختم کیے گئے ۔ اپ اور ڈاؤن کی 16ٹرینوں کے سٹاپیج کو مستقل کیا گیا ۔نئے ٹائم ٹیبل میں کوٹری،روہڑی کے درمیان موہنجودوڑو پسنجر ٹرین ‘ روہڑی ،خانپور کے درمیان روہی پسنجر ‘ کراچی ،دھابیجی کے درمیان دھابیجی ایکسپریس ‘ دھابیجی میر پور خاص کے درمیان شاہ عبدالطیف ایکسپریس کراچی ،سکھر کے درمیان سندھ ایکسپریس ملتان ،فیصل آباد کے درمیان فیصل آباد ایکسپریس کراچی ،پشاور کے درمیان رحمان بابا ایکسپریس ملتان ،راولپنڈی کے درمیان تھل /میانوالی ایکسپریس اور لاہور ،کراچی کے درمیان جناح ایکسپریس کے نام سے مجموعی طور پر 9نئی ٹرینیں متعارف کرائی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ 13ٹرینوں کے روانگی کے اوقاتِ کار ر ی شیڈول کر دئیے گئے ہیں ۔۔ ترجمان کے مطابق زیادہ تر نئی ٹرینیں ان علاقوں میں چلائی گئی ہیں جہاں غریب عوام کو آمدورفت کی قلیل سہولتیں دستیاب تھیں۔
ٹرین ٹائم ٹیبل