پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ویژن صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،نثار کھوڑو

پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ویژن صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،نثار کھوڑو

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی انتقامی ذہنیت نے ملک کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

اندر انتشار کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ خود ماحول خراب کیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان فوجی عدالتوں میں توسیع کے متعلق قانون سازی میں سنجیدہ نہیں ہیں۔پارلیمنٹ میں قانون سازی کے متعلق وفاقی حکومت نے جو بیج بویا ہے تو نتیجہ بھی وہی ملے گا۔لاڑکانہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام اس حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں۔اس لئے حکومت کو مزید نہیں رہنا چاہیئے ورنہ جلد چاروں صوبوں میں گو عمران گو کے نعرے لگنا شروع ہوجائینگے۔وزیراعظم کو آئین،صوبوں اور عوام کا کوئی قدر نہیں ہے۔ عمران خان مودی کا یار ہے اور مودی کا یار پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔آمریت پرویز مشرف کے ریفرنڈم کا حامی اب مودی کے انتخابی مہم کا ایجنٹ بن چکاہے۔وفاقی حکومت ،شوکت خانم، عمران خان کی دو بہنوں، علیمہ باجی، سعدیہ نیازی، جھانگیر ترین سمیت دیگر کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم لا رہی ہے۔ تبدیلی کی سرکار غربت نہیں غریب مٹایو کی پالیسی پر چل رہی ہے۔آئین کا خاتمہ کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور پیپلز پارٹی آئین کا ہرموڑ پر تحفظ کرے گی۔عمران خان نے ملکی معیشت کی بربادی کردی ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا ویژن صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اس لئے اب قوم بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ایم کیو ایم کو وفاق سے کچھ نہیں ملنے والاہے۔ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صوبے میں مزید بہتری کے لئے کام کرے۔

نثار احمد کھوڑو

مزید : ملتان صفحہ آخر