امجد بوبی کی16ویں برسی آج منائی جائے گی

امجد بوبی کی16ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر) معروف موسیقارامجدبوبی کی 16ویں برسی آج منائی جائے گی،اس موقع پر ان کے بیٹے فیصل بوبی اپنی رہائشگا ہ قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔امجد بو بی نے 1943 کو امر تسر میں ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی،فلمی کیرئیر کا آغاز1967 میں فلم اک نگینہ سے کیا۔وہ پاکستان کے پہلے موسیقارتھے جنہوں نے ممبئی جاکرپاکستانی فلموں کے لئے بھارتی گلوکاروں کی آوازمیں گیت ریکارڈکرائے۔امجد بوبی 15اپریل 2005دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید : کلچر