رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا18سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ 5متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

رہائشی18سالہ نذیراحمد کوکالے یرقان میں مبتلاہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہان طبی امداد کے باوجود نوجوان نذیراحمد جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ 5متاثرین جن میں صادق آباد کارہائشی48سالہ محمدصدیق، 66 سالہ نذیراحمد، 60سالہ محمدآصف، نوریوالی کا42سالہ محمد ندیم اورفوجی موڑکی رہائشی50سالہ رضیہ بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر