گھریلو ناچاقی ‘ 42 سالہ شخص کی خود سوزی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

گھریلو ناچاقی ‘ 42 سالہ شخص کی خود سوزی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

لیاقت پور(نامہ نگار)گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ شخص نے خودکو آگ لگا لی۔ شدید زخمی حالت میں بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر76(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

عباسیہ تحصیل لیاقت پور کے 42سالہ محمد اجمل ولد امان اللہ کا اپنے گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ آج جھگڑا بڑھا تو محمد اجمل نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو پٹرول چھڑک کرآگ لگا لی۔ گھروالوں اور اہل دیہہ نے فوری طورپر آگ بجھائی ریسکیو 1122لیاقت پور نے موقع پر پہنچ کر اُس ابتدائی طبی امداد فراہم کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور اوروہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر اُسے بہاول پور منتقل کردیاگیاہے۔ ریسکیو اور ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد اجمل کا 35سے 45فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

خود سوزی

مزید : ملتان صفحہ آخر