حکومت پنجاب میں گندم کے یکسا ں نرخ مقرر کرے: فلو ر ملز ایسوسی ایشن

حکومت پنجاب میں گندم کے یکسا ں نرخ مقرر کرے: فلو ر ملز ایسوسی ایشن

لاہور(این این آئی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری ،گروپ لیڈر عاصم رضا، لیاقت علی خان ، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ حکومت پورے پنجاب میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرے،جنوبی پنجاب ، لاہور فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کیلئے گندم کے الگ الگ ریٹ کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے، جنوبی پنجاب کے فلور ملز مالکان کی جانب سے ملتان میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ فیصلہ۔ گزشتہ روز ملتا ن میں ہونے والے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تین طرح کے گندم کے نرخ لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن حکومت کو قبل ازوقت ہی باور کرواتی ہے کہ ہم گندم کی تین طرح کے نرخوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ حکومت اگر رمضان پیکج کیلئے آٹا تیار کروانا چاہتی ہے تو سرکاری گندم فراہم کرے اور ہمارے ساتھ گندم کی پسائی کے نرخ طے کرے تو ہم سستا آٹا تیار کر کے حکومت کو فراہم کر سکتے ہیں تاہم اپنی گندم سے سستا آٹا تیار کر کے حکومت کو دینے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد فلور ملنگ انڈسٹری کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ، لہذا حکو مت فلور ملنگ انڈسٹری کے مسائل میں مزید اضافہ کرنے سے گریز کرے اور انڈسٹری کو چلنے دیا جائے ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب گندم پیدا کرنے والاسب سے بڑا صوبہ ہے لہذا پورے صوبے میں گندم کی یکساں نرخ مقرر کئے جائیں اور انڈسٹری کو چلنے دیا جائے ۔گندم کے خریداری کے حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو باڈی کا آئندہ اہم اجلاس 17اپریل بروز بدھ لاہور آفس میں طلب کر لیا ہے جس میں گندم خریداری مہم کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید : کامرس