حکومت خام مال پر درآمدی ڈیوٹی کم کرے‘ راؤ خورشید علی

حکومت خام مال پر درآمدی ڈیوٹی کم کرے‘ راؤ خورشید علی

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ‘‘ کے چےئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت راء میٹریل پر درآمدی ڈیوٹی کم کرے اور لگثری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے ، غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکسز کی شرح بڑھائی اور برآمدات کو فروغ دیا جائے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت مقامی انڈسٹری کے معاملات پر توجہ دے ، بجلی گیس اور ڈیزل و پٹرولیم مصنوعات کی ہونے والے ہوشربا اضافے کی وجہ سے مقامی انڈسٹری کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ سازی میں تاجروں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو بجٹ پیپرز کا حصہ بنایا جائے کیونکہ انڈسٹری کن مسائل سے دوچار ہے تاجروں اور مقامی مینو فیکچرز سے زیادہ اصل حقائق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مقامی صنعتوں میں استعمال ہونے والے راء میٹریل کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی کا اعلان کرے تاکہ مقامی انڈسٹری اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیمیکلز کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کرے 95فیصد مقامی انڈسٹری میں کیمیکلز کا استعمال ہوتا ہے ۔

مزید : کامرس