فصلوں و پھلوں کی ساڑھے چار سو سے زائداقسام تیارکی گئیں‘ایوب ریسرچ سنٹر

فصلوں و پھلوں کی ساڑھے چار سو سے زائداقسام تیارکی گئیں‘ایوب ریسرچ سنٹر

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ایوب ایگریکلچر ل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ زرعی تحقیق کے میدان میں ملکی زرعی پیداوار بڑ ھانے میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادار ہ فیصل آباد نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اِس ادارہ نے اہم فصلوں و پھلوں کی ساڑھے چار سو سے زائداقسام تیار کرنے کے ساتھ اُن کی پیداواری ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے جس کی بدولت کاشتکار ملک میں زرعی انقلاب لانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوب ریسر چ میں مختلف شعبہ جات میں تجرباتی فیلڈز میں نہایت اہم تجربات کیے جاتے ہیں۔

جن میں کئی تجربات ملکی اور کئی غیر ملکی سطح کے زرعی سائنسدانوں کے تعاون سے کئے جاتے ہیں ۔

مزید : کامرس