12برس تک معذوری کا ڈرامہ رچانے والا اطالوی باشندہ گرفتار

12برس تک معذوری کا ڈرامہ رچانے والا اطالوی باشندہ گرفتار

روم(این این آئی )اطالوی پولیس نے برسوں معذور بن کر حکومت سے وظیفہ لینے والے جعل ساز کو گرفتار کرلیا۔جعل ساز گزشتہ 12 برس میں118.000 پونڈ کا فائدہ حاصل کر چکا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اطالوی عدالت میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمے پیش ہوا۔ پراسیکیورٹر نے بتایا کہ55 سالہ رابرٹو گولییلمی نے حکومت کو دھوکہ دیا۔ خود کو معذور ظاہر کرکے برسوں سے فوائدحاصل کر تا رہا۔ اس نے 2007میں کا رحادثے کے بعد ویل چیئر پر آنے کا دعوی کیا تاہم حقیقت یہ تھی کہ کار حادثہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی معذوری جعلی تھی۔رابرٹو گولییلمی کو جعل سازی کا خیال اپنے معذور پڑوسی کو دیکھ کر آیا جسے حکومت ماہانہ وظفیہ دیتی تھی۔ بے روزگار رابرٹو نے متعلقہ ادارے میں خود کو معذور ظاہر کیا۔ اس نے جعلی میڈیکل رپورٹ بھی حاصل کر لی جس میں کہا گیا تھا کہ رابرٹو ٹریفک حادثے میں معذور ہو گیا۔ ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والے چوٹ کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔میڈیکل رپورٹ میں صحت یابی کی کوئی مدت درج نہیں کی گئی تھی۔ معذوروں کی کفالت کرنے والے ادارے کی جانب سے رابرٹو کو ماہانہ وظیفہ جاری کر دیا گیا۔ رابرٹو مخصوص ویل چیئر پر برسوں گھومتا رہا۔

اس دوران اسکے پڑوسیوں اور عزیزوں کو بھی یہ شک نہ ہوسکا کہ وہ معذورنہیں۔ اس قدر فنکاری سے خود کو معاشرے میں پیش کرتا رہا جیسے وہ حقیقی طور پر معذور ہے

مزید : عالمی منظر